ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / سرحدی گزرگاہ کے مقابل سعودی اپاچی ہیلی کاپٹروں کا ملیشیاؤں پر حملہ

سرحدی گزرگاہ کے مقابل سعودی اپاچی ہیلی کاپٹروں کا ملیشیاؤں پر حملہ

Thu, 06 Oct 2016 15:56:00    S.O. News Service

ریاض،6؍اکتوبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا) سعودی اپاچی ہیلی کاپٹروں نے جازان صوبے کی سمت طوال کی سرحدی گزرگاہ کے مقابل علاقے میں یمنی ملیشیاؤں کو نشانہ بنایا۔ کارروائی کے نتیجے میں مسلح عناصر کو براہ راست نقصان پہنچا۔علاوہ ازیں سعودی افواج نے یمن کے ساتھ اپنی سرحد کے نزدیک ملیشیاؤں کے ایک حملے کو ناکام بنا دیا۔اس حملے کو الربوعہ کے علاقے کے نزدیک پسپا کیا گیا۔اس سے قبل بدھ کے روز سعودی عرب کے سرحدی ضلع طوال میں حوثیوں کی جانب سے داغے گئے گرینیڈوں کے ٹکڑے لگنے سے ایک یمنی مقیم زخمی ہوگیا تھا۔


Share: